پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا

پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 2 سے 4 جون کے دوران 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ٹرینیں کراچی، لاہور، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کے درمیان چلائی جائیں گی تاکہ عید کے موقع پر مسافروں کو بہتر سفری سہولیات میسر آ سکیں۔ ترجمان کے مطابق بعض ٹرینوں کے لیے کوچز ورکشاپس سے فراہم کی جائیں گی جبکہ دیگر کے لیے پہلے سے موجود ریک استعمال ہوں گے۔ یہ اقدام عوامی سہولت، رش میں کمی اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں