سندھ کابینہ نے کراچی میں کریم آباد انڈر پاس کے لیے فوری ایک ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی

سندھ کابینہ نے کریم آباد انڈر پاس منصوبے کے لیے فوری طور پر ایک ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ منصوبہ اگست 2024 میں شروع ہوا تھا جس کا 70 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، تاہم 3 ارب 81 کروڑ کی کل لاگت میں سے اب تک صرف 1 ارب 35 کروڑ روپے جاری کیے گئے تھے۔ منصوبے کی نگرانی کے ڈی اے کر رہا ہے، اور اگر تمام فنڈز بروقت فراہم کیے گئے تو انڈر پاس اگست 2025 تک ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا، بصورت دیگر یہ اگست 2026 تک مکمل ہو سکے گا۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فنڈز کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ ٹریفک مسائل سے جلد نجات حاصل ہو۔

اپنا تبصرہ لکھیں