کراچی کے علاقے اسٹیل مل موڑ پر تیز رفتار ڈمپر نے وہیل چیئر پر موجود معذور شخص کو روند ڈالا، جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کرنے والا ڈرائیور شہریوں اور ٹریفک پولیس کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا
