پاکستان کرکٹ بورڈ اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان دبئی میں ہونے والے اہم مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ بھارتی پروپیگنڈے کے باوجود بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرنے پر رضامند ہو گئی ہے۔ لاہور میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے جن کی تاریخوں کا اعلان جلد متوقع ہے۔ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے اس کامیاب پیش رفت پر بنگلہ دیشی بورڈ کا شکریہ ادا کیا۔
