وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کے مطابق سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے 21 لاکھ گھروں کی تعمیر کے ہدف میں شاندار پیش رفت کرتے ہوئے 8 لاکھ سے زائد گھر مکمل کر لیے ہیں، جن میں تمام بنیادی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ شرجیل میمن کا کہنا ہے کے یہ کارنامہ گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کیے جانے کے لائق ہے۔ حکومت سندھ، چیئرمین بلاول بھٹو کے ویژن کے مطابق، گھروں کے مالکانہ حقوق خواتین کو دے کر انہیں بااختیار بنا رہی ہے۔ مزید ہزاروں خاندانوں کو سولر پینلز فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ خود کفیل زندگی گزار سکیں۔
