بیلجیئم سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ انس الرزقی نے رمضان المبارک میں روزے کی حالت میں 4,500 کلومیٹر طویل سائیکل سفر کا آغاز کیا اور مختلف یورپی ممالک سے گزرتے ہوئے سعودی عرب پہنچے۔ انہوں نے روزانہ تقریباً 100 کلومیٹر سائیکل چلائی اور راتیں مساجد میں بسر کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سفر اُن کے لیے ایک خواب اور نعمت جیسا تھا، جسے ایمان، جذبے اور صبر سے مکمل کیا۔ سعودی عرب کے حلّت عمار بارڈر پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس سے قبل اسپین کے تین مسلمان عازمین نے گھوڑوں پر سوار ہو کر 8,000 کلومیٹر کا سفر طے کیا اور اسلام قبول کرنے کے 35 سال بعد اپنی دیرینہ خواہش کی تکمیل کے لیے فریضۂ حج کی ادائیگی کو ممکن بنایا۔
