پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان فی لیٹر فیول لیوی 100 روپے کرنے پر اتفاق

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں اضافے پر اصولی اتفاق ہو گیا ہے، جس کے تحت آئندہ مالی سال فی لیٹر پیٹرولیم لیوی 100 روپے سے تجاوز کر سکتی ہے۔ مذاکرات میں 5 روپے فی لیٹر کاربن لیوی نافذ کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔ ذرائع کے مطابق استعمال شدہ گاڑیوں پر ڈیوٹی کی شرح نئی گاڑیوں سے 40 فیصد زائد ہو گی، جو ہر سال 10 فیصد کم کی جائے گی اور 2030 تک یہ فرق ختم کر دیا جائے گا۔ علاوہ ازیں، آئی ایم ایف نے فاٹا/پاٹا کی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے اور کھاد پر جی ایس ٹی لاگو کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں