پاکستان پہلی بار متحدہ عرب امارات کو براہِ راست گوشت برآمد کرے گا، تاریخی معاہدہ طے پاگیا

ڈٖان نیوز کے مطابق پاکستان نے پہلی بار متحدہ عرب امارات کو براہِ راست گوشت برآمد کرنے کا معاہدہ کر لیا ہے، جسے تجارتی میدان میں ایک تاریخی پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔ دی آرگینک میٹ کمپنی کو یو اے ای کے معروف گروپ اور کیئر فور سپر مارکیٹس کے لیے منظور شدہ سپلائر کا درجہ حاصل ہو گیا ہے۔ کمپنی نے آپریشنل ایکسیلینس آڈٹ میں 94.89 فیصد اسکور حاصل کیا، جس کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی معاہدے کی تفصیلات فراہم کر دی گئی ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں