کراچی کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 14 گھنٹوں تک پہنچ گیا۔

کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ، بڑھتی گرمی میں لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی مشکل کردی ہے

جنگ کے مطابق لیاری، کورنگی، لانڈھی، نیو کراچی، نارتھ کراچی، سرجانی، ناظم آباد، ملیر، قائدآباد اور ایف بی ایریا کے مختلف بلاکس میں لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

ماڈل کالونی، جہانگیر روڈ، پی آئی بی سمیت دیگر علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے

اپنا تبصرہ لکھیں