کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف حکومت سندھ کی ہدایت پر بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ صرف ایک ہفتے کے دوران 43 ہزار سے زائد موٹرسائیکلیں ضبط کی گئیں جبکہ فینسی نمبر پلیٹس، سیاہ شیشے، اور بغیر فٹنس گاڑیوں پر بھی سخت کارروائی کی گئی۔ قنچی رکشوں اور غیر قانونی گیس کٹس کے خلاف بھی بڑے پیمانے پر آپریشن ہوا۔ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے واضح کیا ہے کہ قانون شکنی پر کوئی رعایت نہیں دی جائے گی اور شہریوں کو ضوابط کی مکمل پاسداری کرنی ہوگی۔
