1ارب 21 کروڑ بجٹ کے باوجود سندھ حکومت ملیریا پر قابو پانے میں ناکام 4ماہ کے دوران صوبے میں ملیریا کے 28,800 سے زائد کیسز رپورٹ

روزنامہ جنگ کے مطابق سندھ حکومت نے انسدادِ ملیریا پروگرام کے لیے 1.21 ارب روپے مختص کیے، تاہم چار ماہ میں 28,820 کیسز رپورٹ ہونے سے اس پروگرام کی مؤثریت پر سنگین سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ ماہرین نے اسپرے کے ناقص معیار اور فیومیگیشن مہمات کے فقدان پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جنوری تا اپریل 2025 کے دوران 4.94 لاکھ افراد کے ملیریا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے ہزاروں کیسز مثبت آئے۔ سکھر، لاڑکانہ اور خیرپور سمیت دیہی علاقوں میں بروقت اقدامات نہ ہونے کے باعث بیماری تیزی سے پھیلی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں