امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی عوام کی ذہانت اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ کے خطرے کو امریکی مداخلت سے ٹالا گیا، جو ان کی خارجہ پالیسی کی بڑی کامیابی ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ان کے تعلقات خوشگوار ہیں، مگر تجارت کا حجم ناکافی ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ دشمنی کی جگہ باہمی تجارت اور امن کو ترجیح دی جائے۔ بھارت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ دنیا کا سب سے زیادہ ٹیرف لگانے والا ملک ہے، لیکن اب وہ بھی تجارتی اصلاحات پر آمادہ ہے۔
