کراچی کی مویشی منڈی میں جانوروں کی آمد کا سلسہ جاری، اب تک کی تعداد 52 ہزار سے تجاوز کرگئی

کراچی کی ناردرن بائی پاس پر قائم مرکزی مویشی منڈی میں عیدالاضحیٰ کی آمد کے ساتھ جانوروں کی تعداد 52 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ مختلف شہروں سے بیوپاری بڑی تعداد میں منڈی پہنچ رہے ہیں، جس کے باعث جنرل بلاک 2 کو بھی فعال کر دیا گیا ہے۔ وی وی آئی پی، وی آئی پی اور سفائر بلاکس میں اعلیٰ نسل کے خوبصورت جانور خریداروں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ منڈی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شکایات کے فوری ازالے اور سہولیات کی فراہمی کے لیے ٹیمیں چوبیس گھنٹے موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں