کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے کچرا اٹھانے والے ٹرک کی ٹکر سے 12 سالہ موٹرسائیکل سوار لڑکا جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی 15 سالہ راجا زخمی ہوگیا۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مشتعل ہجوم سے ٹرک کو بچا کر تھانے منتقل کیا اور واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ زخمی نوجوان سے مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔ واقعے کے بعد سڑک پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، جسے ٹریفک پولیس نے موقع پر پہنچ کر بحال کرایا۔
