کراچی کے علاقے کلفٹن میں ٹریلر کی ٹکر سے ایک اور موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق، ڈرائیور فرار

کراچی کے علاقے کلفٹن میں ضیا اسپتال کے قریب ایک دلخراش ٹریفک حادثے میں ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 42 سالہ منیر احمد موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ متوفی کا سر جسم سے جدا ہو گیا۔ چھیپا فاؤنڈیشن نے لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے ٹریلر تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ مفرور ڈرائیور کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں