آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 2 کروڑ 3 لاکھ ڈالرز موصول ہو گئے۔
آئی ایم ایف نے رقم ای ایف ایف قرض پروگرام کی دوسری قسط کے طور پر جاری کی۔
یہ رقم 16 مئی 2025ء کے زرمبادلہ ذخائر کا حصہ ہو گی
آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ موسمی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے استعداد کار بڑھانا ہوگی، پاکستان موسمی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے ایک ارب 40 کروڑ ڈالرز قرض لے سکے گا۔