کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 5 روپے 2 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کے الیکٹرک نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی کی درخواست نیپرا میں دائر کر دی، مارچ 2025 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی مانگی گئی، درخواست پر 22 مئی کو سماعت ہوگی۔
یاد رہے کہ فروری کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 64 پیسے فی یونٹ کا ریلیف دیا گیا، کے الیکڑک نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 6 روپے 62 پیسے فی یونٹ کی درخواست کی تھی۔