کراچی لیاقت آباد میں ڈاکو شہری سے قربانی کے لیے خریدے گئے 3 جانور ٹرک سمیت چھین کر فرار

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں مسلح ڈاکو شہری سے قربانی کے لیے خریدے گئے جانور لوٹ کر فرار ہو گئے۔ متاثرہ شہری کے مطابق، ٹرک میں موجود تین جانوروں کی مالیت تقریباً 6 لاکھ روپے تھی۔ ملزمان نے اسلحے کے زور پر ٹرک روکا، ڈرائیور کو کچھ دیر یرغمال بنایا اور بعد ازاں نیپا چورنگی کے قریب چھوڑ دیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں