پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے نیوزی لینڈ کے سابق کوچ مائیک ہیسن کو قومی کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ ہیسن 26 مئی سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، جبکہ سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کو ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس تعینات کیا گیا ہے۔ محسن نقوی کے مطابق ہیڈ کوچ کے لیے کئی امیدواروں کی درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے مائیک ہیسن کو ان کے وسیع تجربے کی بنیاد پر منتخب کیا گیا۔ واضح رہے کہ مائیک ہیسن ان دنوں پی ایس ایل 10 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔
