نیپرا نے کے الیکٹرک کی فروری 2025 کے عارضی ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا ہے، روزنامہ جنگ کے مطابق جس کے تحت صارفین کو 3.64 روپے فی یونٹ کا ریلیف ملے گا۔ یہ ریلیف مئی 2025 کے بلوں میں منتقل کیا جائے گا۔ نیپرا نے جنریشن ٹیرف کے فیصلے میں 3 ارب روپے کی عارضی رقم برقرار رکھی ہے اور ان اخراجات کو منفی فیول کاسٹ ویری ایشن سے ایڈجسٹ کرنے کی اجازت دی ہے تاکہ صارفین پر اضافی بوجھ نہ پڑے۔
