ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں گزشتہ 13 روز سے جاری پانی کے شدید بحران پر واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے چیف انجینئر بلک ظفر پیلیچو کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ ان کی جگہ سید محمد اعجاز کو اضافی چارج دے دیا گیا ہے، جبکہ ہائیڈرنٹ سیل کے انچارج سید سردار شاہ کو بھی سبکدوش کر دیا گیا ہے۔ یہ اقدامات وزیراعلیٰ سندھ کے نوٹس کے بعد کیے گئے، تاکہ شہر میں پانی کی فراہمی کو بہتر بنایا جا سکے۔
