کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کا بحران 12 دن گزر گئے پانی کی فراہمی بحال نہ ہوئی

کراچی کی مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال نہ ہوسکی

روزنامہ ڈان نے خبر دی ہے کہ کراچی کے تمام سات اضلاع کے مختف علاقوں میں 84 انچ کی لائن پھٹنے کے بعد سے پانی کی سپلائی بحال نہیں ہوسکی

پانی کی لائن کی مرمت کا کام مکمل ہونے کے باوجود فراہمی آب کا بحال نہ ہونا شہریوں کی پریشانیوں کا باعث بن رہا ہے

متاثرہ علاقوں میں گلشن اقبال ، اسکیم 33 ، پی ای سی ایچ ایس ، بہادر آباد ، چنیسر ٹاؤن ، جناح ٹاؤن ، ناظم آباد اور لیاقت آباد وغیرہ شامل ہیں

واٹر کارپوریشن کا دعویٰ ہے کہ لائن کی مرمت کے بعد پانی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے

مگر ڈان کے مطابق مختلف علاقوں کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ 12 دنوں سے ایک قطرہ پانی کا نہیں ملا۔

اپنا تبصرہ لکھیں