اگر معاملہ بڑھتا ہے تو ہم اگلے لیول کیلئے تیار ہیں: وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ کشیدگی بڑھنے کی صورت میں پاکستان ہر سطح پر مؤثر جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ دو ایٹمی طاقتوں کی جنگ پورے خطے کو لپیٹ میں لے سکتی ہے اور بین الاقوامی برادری کو سنجیدگی سے نوٹس لینا ہوگا۔ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں ادھم پور، آدم پور، پٹھان کوٹ ایئربیسز کو نشانہ بنایا، مہاراشٹرا کی الیکٹرک کمپنی اور ملٹری سیٹلائٹ کو سائبر حملے سے ناکارہ بنایا، جب کہ گجرات میں پاکستانی ڈرونز نے کئی گھنٹے پروازیں کیں۔ خواجہ آصف نے واضح کیا کہ نور خان ایئربیس پر معمولی نقصان ہوا ہے اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس فی الحال نہیں بلایا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں