دشمن کے کسی بھی مس ایڈوانچر کا مقابلہ کرنے کے لیے، پاک بحریہ نے لڑاکا جہاز پانیوں میں اُتار دیے

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بحری نقل و حرکت کے تناظر میں پاکستان نیوی نے اپنے لڑاکا جہاز سمندری حدود میں تعینات کر دیے اور حساس مقامات پر پہنچا دیے ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ بھارتی ایئرکرافٹ کیریئر اور جنگی جہازوں کی مسلسل نگرانی جاری ہے، اور نیوی دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق بھارت نے کراچی بندرگاہ کو نشانہ بنانے کے لیے سپرسونک کروز میزائلوں سے لیس جہاز روانہ کیے، تاہم ترجمان نے اسے بے بنیاد پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ ترجمان نے واضح کیا کہ بھارتی صلاحیتیں پاکستان کے لیے کسی بڑے خطرے کا باعث نہیں، بلکہ خود بھارتی اثاثے ایک پُرکشش ہدف بن سکتے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق تمام ساحلی علاقے اور شپنگ لائنیں محفوظ ہیں، اور پاکستان کی بحری و فضائی افواج ہر ممکن دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں