روزنامہ جنگ کے مطابق پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے تناظر میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں خطے میں تناؤ کم کرنے پر بات چیت کی گئی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے دونوں ممالک کو کشیدگی میں کمی کے راستے تلاش کرنے پر زور دیا اور مستقبل میں تعمیری معاونت کی پیشکش کی۔ ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے بھی رابطہ کیا، جنہوں نے واضح کیا کہ پاکستان بھارتی جارحیت کی صورت میں سخت ردعمل دے گا۔ دوسری جانب پاکستان نے بھارتی حملے کے جواب میں “آپریشن بنیان المرصوص” کا آغاز کیا، جس میں بھارت کی کئی اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
