کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر 15 میں تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں باپ اور بیٹا موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت عرفان اور منصور کے نام سے ہوئی ہے، جو گلگت کے رہائشی اور منگھو پیر میں مقیم تھے۔ منصور فرسٹ ایئر کا طالبعلم تھا، جسے والد کالج چھوڑنے جا رہے تھے۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔
