پاک بھارت کشیدگی کے باعث انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔ آئی پی ایل انتظامیہ نے اس فیصلے کا اعلان کیا، جب کہ آسٹریلوی کھلاڑیوں نے کشیدگی کی وجہ سے بھارت سے واپسی پر غور شروع کر دیا ہے۔ دھرم شالہ میں آئی پی ایل میچ کی منسوخی کے بعد کھلاڑیوں میں بے چینی پھیل گئی۔ دوسری جانب، پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے باقی میچز دبئی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور اس کی تصدیق کر دی ہے کہ یہ میچز اب متحدہ عرب امارات میں ہوں گے۔
