کراچی کی شاہراہ فیصل پر ڈرگ روڈ کے قریب چار گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے، جن میں ایک ٹریفک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔ حادثے میں ایک ٹینکر، کار، سوزوکی اور چند موٹر سائیکلیں متاثر ہوئیں۔ ٹریفک میں اچانک رکاوٹ کے باعث گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ ریسکیو ادارے فوری طور پر موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
