آج کراچی کے مضافات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے کراچی کے نواحی علاقوں میں آندھی، گرج چمک اور بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جب کہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد رہا۔ شہر میں مشرقی سمت سے 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں