یقین رکھیں جواب آئے گا ، بھرپور آئے گا جب بھی جیسے بھی جواب دیا جائے گا منہ توڑ دیا جائے گا ،عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم کو یقین دلایا جاتا ہے کہ بھارت کو کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ رافیل طیاروں پر بھارت کا غرور ہماری مسلح افواج نے خاک میں ملا دیا، یہ صرف طیارے نہیں، بھارت کا غرور بھی گرا ہے۔ وزیر اطلاعات نے بتایا کہ دشمن بزدل ہے اور اب ڈرون حملوں کی نئی حکمت عملی اختیار کر رہا ہے، مگر ہماری افواج مکمل طور پر تیار اور چوکس ہیں۔ ایوان سے پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور 2019 کی کامیابی کو یاد دلایا گیا کہ کس طرح دشمن پسپا ہوا اور ہم نے چائے “ہوم ڈیلیوری” کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں