آپ کو اندازہ نہیں ہے، آپ نے شیر کے منه میں ہاتھ ڈالا ہے، منیب بٹ

پاکستانی اداکار منیب بٹ نے بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں شہری آبادی اور مدارس پر کیے گئے حملے کو بزدلانہ قرار دیتے ہوئے شدید ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے، دشمن نے شیر کے منہ میں ہاتھ ڈال دیا ہے اور اس حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ منیب بٹ نے عوام سے سیاسی اختلافات بھلا کر قومی اتحاد کی اپیل کی اور کہا کہ ہماری جنگ بھارتی قیادت کی اسلام مخالف سوچ سے ہے، جس کے خلاف ہم آخری دم تک لڑیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کسی سے خوفزدہ نہیں، پاکستان زندہ باد، پاک فوج پائندہ باد۔

اپنا تبصرہ لکھیں