اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں ممکنہ پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر وزیر داخلہ سندھ ضیاء النجار الحسن نے ہنگامی صورتحال کے اعلان کے لیے سائرن اور وارننگ سسٹم فعال کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے سول ڈیفنس کے تمام وسائل متحرک کرنے اور پناہ گاہوں کو فعال بنانے کے احکامات جاری کیے۔ محکمہ داخلہ نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ آئی جی سندھ نے بھی حساس مقامات پر سیکیورٹی سخت کرنے اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھنے کی تاکید کی ہے۔
