کراچی ناظم آباد فلائی اوور پر ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد زخمی، عباسی اسپتال منتقل

کراچی کے علاقے ناظم آباد فلائی اوور پر ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر مسلح ملزمان کی فائرنگ سے خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی شناخت سلمیٰ، سفی اللہ اور ظہیر کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ مزاحمت پر پیش آیا اور ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ ناظم آباد پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں