سونے کی قیمت میں 6100 روپے اضافہ، فی تولہ قیمت 3 لاکھ 56 ہزار سے زائد ہوگئی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونا 6,100 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 56 ہزار روپے سے تجاوز کرگیا ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 5,232 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 53 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ عالمی منڈی میں سونا 61 ڈالر بڑھ کر 3,377 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں