کراچی کے ساحلی علاقے میں قیمتی مینگروز کے درختوں کی غیر قانونی کٹائی پر پہلی مرتبہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔کے پی ٹی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو موقع پر گرفتار کیا۔ بعد ازاں محکمہ جنگلات حکومت سندھ نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کروائی۔ ذرائع کے مطابق یہ ماحولیاتی تحفظ کے سلسلے میں ایک اہم پیش رفت ہے، جو بین الحکومتی اشتراک سے ممکن ہوئی۔
