کراچی کے علاقے شیرشاہ میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں ڈمپر کی ٹکر سے 10 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے دوران بچی کے والدین، 35 سالہ رضوان اور 30 سالہ لارین شدید زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ شہریوں کی شدید غم و غصہ کے بعد ڈمپر کو آگ لگا دی گئی، جس سے علاقے میں کشیدگی پیدا ہو گئی۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ کر صورتحال کو قابو میں لائیں۔
