حج سیزن کا آغاز, مسجد الحرام میں عازمین حج کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا

مسجد الحرام میں عازمینِ حج کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جبکہ سعودی حکومت نے وزٹ ویزا رکھنے والوں کے لیے مکہ مکرمہ اور دیگر مقدس مقامات میں قیام پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ وزارت داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ اس ہدایت کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔ مقامی شہریوں اور غیرملکیوں کو ان ہدایات کی پابندی کی تاکید کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں