سندھ میں اگلے ماہ سے ٹریفک جرمانے بڑھانے کا فیصلہ، رانگ سائڈ گاڑی چلانے پر ایک لاکھ روپے تک جرمانے کی تجویز

جون 2025 سے سندھ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں نمایاں اضافہ کیا جا رہا ہے، روزنامہ جنگ کے مطابق موٹر سائیکل پر 5 ہزار، کار پر 10 ہزار، بس پر 20 ہزار اور ہیوی گاڑیوں پر 25 ہزار روپے تک جرمانہ تجویز کیا گیا ہے۔ ون وے ڈرائیونگ کو اقدامِ قتل کے مترادف قرار دیتے ہوئے ایک لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کرنے کی سفارش دی گئی ہے۔ ہیوی گاڑیوں میں کیمرے اور ٹریکرز کی تنصیب، جبکہ فیس لیس ای چالان سسٹم کا آغاز شاہراہِ فیصل، صدر اور آئی آئی چندریگر روڈ سے ہوگا۔ لائسنس کے اجرا کو سخت بنانے کے لیے 30 گھنٹے کی لازمی تربیت، پوائنٹس سسٹم، اور پرائیویٹ پارٹنرشپ سے ڈرائیونگ انسٹیٹیوٹس قائم کیے جائیں گے۔ ڈرائیورز کے لیے جدید ڈوپ ٹیسٹنگ لیب کا قیام بھی زیر غور ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں