کراچی کے علاقے گلشن حدید میں مردان پمپ کے قریب لنک روڈ پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ تیز رفتار ٹریلر بے قابو ہو کر الٹ گیا، جس کے فوراً بعد پیچھے سے آنے والی مسافر کوسٹر اس سے جا ٹکرائی۔ چھیپا ترجمان کے مطابق زخمیوں میں محمد عارف، مدنی رضا، عبید، وقاص اور محمد بابر علی شامل ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو متاثرہ گاڑیوں سے نکالا۔ حادثے کے باعث ٹریفک متاثر ہوئی، تاہم پولیس نے ٹریلر ہٹا کر روانی بحال کر دی۔
