جماعت اسلامی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تنخواہ دار طبقے پر عائد انکم ٹیکس کی شرح میں فوری کمی کی جائے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں تنخواہ داروں سے 391 ارب روپے ٹیکس لیا گیا، جبکہ جاگیردار طبقہ محض چند ارب روپے دے رہا ہے۔ انہوں نے بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی کو ناگزیر قرار دیا اور کہا کہ صنعتوں کا پہیہ تبھی چل سکتا ہے جب پیداواری لاگت کم کی جائے۔
