ہمیں ایسے معاشرے کی ضرورت ہے جہاں بلاخوف و خطر صحافت کی جاسکے, صدر مملکت

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ آزادیٔ صحافت کے موقع پر اپنے پیغام میں اُن صحافیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جو سچ کی تلاش میں اپنی جانیں قربان کر چکے ہیں، خصوصاً جنگ زدہ علاقوں جیسے غزہ اور فلسطین میں خدمات انجام دینے والے صحافیوں کو۔ انہوں نے کہا کہ آئینِ پاکستان کا آرٹیکل 19 اظہارِ رائے کی آزادی کی ضمانت دیتا ہے، تاہم اس کے ساتھ بعض قانونی و اخلاقی حدود بھی موجود ہیں۔ صدر نے میڈیا کے معاشرتی، معاشی اور ماحولیاتی شعور بیدار کرنے میں کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے خلاف آواز بلند کرنے میں بھی میڈیا کا کردار قابلِ قدر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے صحافیوں کے تحفظ اور فلاح کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں، تاہم مزید بہتری کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے زور دیا کہ ایک ایسا ماحول پیدا کرنا ہوگا جہاں صحافی بلا خوف و دباؤ آزادانہ طور پر اپنے فرائض انجام دے سکیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں