کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی سپلائی 4 روز سے معطل، شہری پریشان

جامعہ کراچی سے گزرنے والی پانی کی 84 انچ قطر کی لائن کی مرمت جاری، کراچی کے مختلف علاقوں میں 4 روز سے پانی کی سپلائی بند ہے، شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، لیاقت آباد، ناظم آباد، پاک کالونی، گولیمار، شیر شاہ، لانڈھی، کورنگی، ملیر، جناح ٹاؤن اور جمشید ٹاؤن سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی معطل ہے. واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کے مرمتی کام جاری ہے اور امید ہے کہ آج شام تک کام مکمل ہوجائے گا

اپنا تبصرہ لکھیں