پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے جدید میزائل “ابدالی” کا کامیاب تجربہ کیا ہے، جو 450 کلومیٹر رینج اور جدید نیویگیشن سسٹم سے لیس ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ تجربہ آپریشنل تیاری اور تکنیکی صلاحیتوں کے جائزے کے لیے کیا گیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس، سروسز چیفس، صدر مملکت اور وزیراعظم نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی۔ اسٹریٹجک فورسز کی تکنیکی مہارت اور تیاری پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔
