سندھ حکومت اور ورلڈ فوڈ پروگرام (WFP) نے ضلع ملیر میں 11 ہزار پرائمری اسکول طلبہ کے لیے تازہ اور متوازن کھانے کی فراہمی کے ایک سالہ پائلٹ منصوبے کا آغاز کر دیا ہے، جس کے لیے 578.39 ملین روپے کی مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔ اس اسکول میلز پروگرام کا مقصد بچوں کی تعلیمی کارکردگی، حاضری اور غذائیت میں بہتری لانا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور WFP کی کنٹری ڈائریکٹر کوکو اوشیاما کے درمیان ملاقات میں منصوبے کی تفصیلات طے ہوئیں۔ اس موقع پر “نشوونما” اور “ممتا” جیسے موجودہ پروگراموں کو وسعت دینے اور غذائی قلت کے خاتمے کے لیے نئی اسکیم پر بھی اتفاق کیا گیا۔
