عید الاضحیٰ کے لیے جانور خریدنے میرپور خاص جانے والے بیوپاری ایم نائن موٹروے پر لٹ گئے۔ جیو نیوز کے مطابق ملزمان نے سفید ویگو گاڑی میں سوار ہو کر ان کی گاڑی کو روکا اور اسلحے کے زور پر ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کی رقم لوٹ لی۔ واردات کی رپورٹ گڈاپ تھانے میں درج کر لی گئی۔ متاثرہ بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ پولیس تاحال کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی۔
