آج سندھ میں مختلف مقامات پر بارش متوقع، کراچی میں تیز ہوائیں چلیں گی

سندھ میں مغربی ہواؤں کے نئے سسٹم کے تحت آج سے چند علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق حیدرآباد، مٹیاری، سکھر اور تھرپارکر میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ کراچی میں تیز ہوائیں چلیں گی اور موسم گرم و مرطوب رہے گا۔ 5 مئی سے یہ سسٹم بحیرہ عرب سے نمی حاصل کر کے مزید فعال ہو سکتا ہے، جس کے بعد سندھ اور کراچی میں بارشوں کی شدت بڑھنے کا امکان ہے۔ ماہِ مئی میں ایسی موسمی سرگرمیاں غیر معمولی قرار دی جا رہی ہیں، حتمی پیشگوئی 5 مئی کے بعد کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں