کراچی میں کبوتروں سے پھیلنے والی پھیپھڑوں کی بیماری “برڈ فینسرز لنگز” میں اضافہ

کراچی میں کبوتروں سے پھیلنے والی پھیپھڑوں کی بیماری “برڈ فینسرز لنگز” کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق ماہر امراض تنفس ڈاکٹر محمد عرفان کا کہنا ہے کے نجی اسپتالوں میں ہفتہ وار 15 سے 20 کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین متاثر ہو رہی ہیں۔ کبوتر کے پروں اور فضلے کے باریک ذرات سانس کی نالی میں داخل ہو کر الرجی اور سوزش کا سبب بنتے ہیں، جو کھڑکیوں اور اے سی کے ذریعے گھروں میں آ سکتے ہیں۔ بعض مریضوں کو اسٹیرائڈز، آکسیجن یا پھیپھڑوں کی پیوند کاری کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ ماہرین نے احتیاطی تدابیر اپنانے اور کبوتروں سے دوری اختیار کرنے پر زور دیا ہے۔ دوسری جانب سول اسپتال حکام کے مطابق سانس کی بیماریوں کے کیسز تو رپورٹ ہو رہے ہیں لیکن ان کی الگ درجہ بندی نہیں کی جا رہی۔

اپنا تبصرہ لکھیں