وزیراعظم شہباز شریف نے توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے تحت ملک میں بجلی کی پیداوار کے لیے آزاد مارکیٹ کے قیام کا اعلان کیا ہے، جس سے نرخوں میں مزید کمی ممکن ہو گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ توانائی کے منصوبوں میں کسی قسم کی تاخیر ناقابل قبول ہوگی۔ IGCEP 2024-2034 کے اجلاس میں بتایا گیا کہ مہنگے منصوبے پلان سے نکالنے اور تاریخوں میں ردوبدل سے 17 ارب ڈالر کی بچت متوقع ہے۔ وزیراعظم نے دیامر بھاشا ڈیم جیسے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں 7967 میگاواٹ کے مہنگے منصوبوں کو پلان سے خارج کرنے اور توانائی کی پالیسی کو مزید مؤثر بنانے پر غور کیا گیا۔
