کراچی گلشن حدید لنک روڈ پر تیز رفتار بس الٹ گئی، خاتون سمیت تین افراد جاں بحق، آٹھ زخمی

کراچی کے علاقے گلشن حدید لنک روڈ پر تیز رفتار مسافر بس الٹنے کے افسوسناک واقعے میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ آٹھ زخمی ہو گئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت 35 سالہ کوثر، 59 سالہ عبدالغفور اور 25 سالہ غلام فرید کے طور پر ہوئی ہے۔ تمام لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں طبی امداد جاری ہے۔ ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں