پانی کی لائن پھٹ گئی کراچی یونیورسٹی اسٹاف کالونی کے 400 گھر زیر آب، فرنیچر خراب

جامعہ کراچی میں پانی کی پائپ لائن پھٹنے سے 400سے زائد مکان اور رہائشی علاقے کی تمام سڑکیں زیر آب آگئیں۔ جنگ کے مطابق گھروں میں پانی داخل ہونے سے بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی میں واٹر کارپوریشن کی چوراسی انچ قطر کی پائپ لائن ٹوٹنے کے باعث دوسرے روز بھی پانی کی نکاسی نہ ہوسکی، جس کی وجہ سے کئی ڈپارٹمنٹ میں تدریسی عمل معطل رہا جبکہ شعبہ ٹرانسپورٹ ڈوبے ہونے کی وجہ سے طلبہ کی پوائنٹ کی بسیں بھی روانہ نہیں کی جاسکیں

اپنا تبصرہ لکھیں